چین نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔چین کے صدر ژی جن پنگ نے قاہرہ میں تاریخ میں پہلی مرتبہ عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی یروشلم کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنایا جائے ۔
مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو کم نہ کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ
چین مشرق وسطیٰ امن عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور 1967 کے معاہدہ کے مطابق فلسطین آزاد اور خودمختیار ریاست کے طور پر اپنے بھر پور حقوق رکھتا ہے ۔
چینی صدر نے فلسطین میں شمسی توانائی منصوبے کے لئے 7.6ملین ڈالر کی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔چین نے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے اصولی موقف اپنایا ہے تا کہ جو کہ عرب عوام کے مفادات کے تحفظ کا آئینہ دار ہے ۔ -